طوفانی بارش کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر تباہی

اسلام آباد : تیزہواوں اور آندھی نے سول ایوی ایشنب کا پول کھول دیا، تیز آندھی کے باعث نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت گرگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شام کے وقت اچانک تیز ہواوں اور آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم ساتھ ساتھ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ناقص میٹریل کا پول دارالحکومت میں چلنے والی تیز ہواوں اور آندھی نے ایک لحمے میں کھول دیا، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تیز ہواؤں اور آندھی سے شدید نقصان پہنچا ہے۔