کرونا سے پریشان شخص نے بیوی اور بیٹے کو موت کےگھاٹ اتار دیا
فلوریڈا: امریکا میں کرونا وائرس سے پریشان شخص نے اپنی بیوی اور 21 سالہ بیٹے کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں کرونا وائرس کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہونے والے 59 سالہ شخص اسمتھ رویرا نے اپنی بیوی اور بیٹے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اتوار کی رات 1 بجکر 10 منٹ پر فلوریڈا کے علاقے ڈرالنگٹن ڈرائیو کے 11600 بلاک کے ایک مکان سے فائرنگ سے متعلق کال موصول ہوئی۔پولیس جب جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں 57 سالہ خاتون جوڈی رویرا اور 21 سالہ میتھیو رویرا کی لاشیں موجود تھیں، دونوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔