ملک میں کورونا سے مزید 103 ہلاکتیں، 4111 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں آج کورونا سے مزید 103 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3731 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 187411 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 1495 اور سندھ میں 1103 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 843 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔