پاکستان کے شہر اسلام آباداور کراچی دنیا کے سستے ترین شہر قرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوبل کنسلٹنسی مرکر نے 209 شہروں سے متعلق اپنے سروے میں درجہ بندی کرنے کے لئے وہاں پر رہائش، آمدورفت کے لیے سواری کی لاگت کھانے اور گھریلو سامان تک 200 سے زائد اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرغزستان کا شہر بشکیک دنیا کا سب سے سستا ترین شہر قرار پایا ہے، اس کے بعد دوسرے نمبر ہر زیمبیا کا شہر لوساکا اور جارجیا کا شہر تبلیسی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
سستے ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے جب کہ دارالحکومت اسلام آباد کا گیارہواں نمبر ہے۔