بھارت میں کورونا سے مزید846ہلاکتیں, متاثرین کی تعداد دو کروڑ ننانوے لاکھ سے زیادہ

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 39 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد دو کروڑ ننانوے لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ 846مریضوں کی ہلاکت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں دو ماہ سے زیادہ رہنے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے ریستوراں اور پارکوں کو دوبارہ کھول دیا۔پابندیوں میں نرمی کے بعد لوگوں کا ہجوم سڑکوں اور بازاروں میں پھیل گیا جس سے انفیکشن میں اضافے کا خطرہ ہے۔بھارت میں اکتوبر میں کورونا کی تیسری لہر پھیلنے کا خدشہ ہے ۔دوسری جانب ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی قسم ڈیلٹا 92 ممالک میں پھیل چکی ہے ۔