کورونا کی ڈیلٹا قسم کمزور افراد کے لیے بہت زیادہ خطرناک: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسیز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ انتباہ جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ڈیلٹا قسم کا کورونا مزید جان لیوا ہوسکتا ہے کیونکہ لوگوں کے درمیان اس کی منتقلی بہت زیادہ مؤثر طریقے سے ہوتی ہے۔ڈاکٹر مائیک ریان نے خطرہ ظاہر کیا کہ کورونا کی ڈیلٹا قسم بتدریج ایسے کمزور افراد تلاش کرلے گی جو بہت زیادہ بیمار ہوجائیں گے، ہسپتال میں داخل ہوگے اور ان کے جاں بحق ہونے کا خطرہ ہو گا۔عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسیز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے کہا کہ کورونا کی یہ مخصوص قسم نہایت تیزی سے حرکت کرتی ہے اور حالات سے مطابقت بھی پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔