دنیا کا سرد تیرین شہر گرمی کی لپیٹ میں, ماسکو میں گرمی کا 120 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں در جہ حرارت 34.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، اس سے قبل روسی دارالحکومت میں جون 1901ء میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔روسی محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ماسکو میں چند روز کے دوران شدید گرم موسم ریکارڈ کیا جارہاہے جو کہ 120 سال بعد سب سے زیادہ ہے، گرمی میں اضافے کی وجہ عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔خیال رہےکہ موسم سرما میں ماسکو میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے رہتا ہے،ماسکو میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ 2010ء میں روس میں گرمی کی شدید لہرکے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔