وکیل پر کتوں کا حملہ، مالک کی ضمانت میں جمعہ تک توسیع
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے سینئر وکیل پر حملہ کرنے والے کتوں کے مالک ہمایوں علی کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں جمعہ تک توسیع کردی۔وکیل مدعی مقدمہ نعیم قریشی نے عدالت میں کہا کہ ملزم کی جانب سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں دیا گیا، ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور اس کا پاسپورٹ ضبط کیا جائے۔عدالت نے کتوں کے مالک ہمایوں علی کو آئندہ سماعت پر عدالت میں طلب کرلیا۔واضح رہے کہ کراچی میں دو پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ چہل قدمی کر رہے تھے۔