دیسی فیک لبرل وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز گل
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ دیسی فیک لبرل وزیراعظم کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیر اعظم نے ہرگز نہیں کہا کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی ہونے کی ذمہ دار خاتون ہوتی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہمیں زیادتی کی شکار خاتون کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے نہ کہ اسے قصور وار ٹھہرانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کبھی نہیں کہا کہ خاتون اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی خود ذمہ دار ہوتی ہے یہ دیسی فیک لبرل وزیراعظم کے بیان کو رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ ریپ کی ذمہ دار عورت خود ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان فحاشی کو روکنے کی بات کرتے ہیں یہ ہرگز نہیں کہا کہ کپڑے کم یا زیادہ پہننے پر زیادتی ہونے کی ذمہ دار خاتون ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ پردے کی بات کرتے ہیں جس کا اﷲ تعالیٰ نے بھی حکم دیا ہے۔