صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدجناح ہسپتال پہنچ گئیں۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدجناح ہسپتال پہنچ گئیں۔ ٭ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحیی سلطان اور سینیئرپروفیسرزبھی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے جوہرٹاؤن بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل نے وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو جوہرٹاؤن بم دھماکے کے زخمیوں کو مہیاکی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکااظہارخیال۔ جناح ہسپتال میں جوہرٹاؤن بم دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں پرنسپل عارف تجمل اور ایم ایس ڈاکٹریحیی سلطان زخمیوں کے علاج کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ سینئرپروفیسرزکی مشترکہ ٹیم کی نگرانی میں بم دھماکے کے زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ دہشتگردپاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ ٭ جوہرٹاؤن میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ٭ ہسپتال میں زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی گئی ہے۔ جناح ہسپتال میں زخمیوں کی فہرست جلد آویزاں کردی جائیگی۔د۔