سیالکوٹ : لاہور میں افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہیں, حقائق کا باریک بینی کا جائزہ لیکر حکومت پنجاب میڈیا سے شئیر کرے گی: ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب سیالکوٹ : لاہور میں افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہیں, حقائق کا باریک بینی کا جائزہ لیکر حکومت پنجاب میڈیا سے شئیر کرے گی سیالکوٹ : لاہور واقعہ میں دو شہری جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں، 6زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے سیالکوٹ : زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی چکی ہیں، ہلاک ہونے والوں کو معاوضہ اور ریلیف دیں گے سیالکوٹ : وزیر اعظم عمران خان کے عزم اور سفر کو بیان کرنے کیلئے ایکسائز آفس آئی ہوں سیالکوٹ : ماضی میں یہ محکمہ عوام دکھ کا باعث بنتا رہا، محکمہ کو بدلا ہوا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے سیالکوٹ : ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آج پبلک سروسز ڈیلیوری میں رول ادا کررہا ہے سیالکوٹ : گڈ گورننس کی عملی تعبیر محکمہ کی کارکردگی میں بہتری ہے سیالکوٹ : ٹیکس کلیکشن کی مدد سے عوام کی فلاح کی منصوبے تکمیل پاتے ہیں سیالکوٹ : تحریک انصاف نے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے سیالکوٹ : اس کا سہرا ڈیجیٹل سوچ کو جاتا ہے, ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سربراہی میں ترقی کی منازل طے کررہا ہے سیالکوٹ : محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عوام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے سہولت فراہم کررہا ہے سیالکوٹ :ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اربن یونٹ کے تعاون سے آن لائن پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا سیالکوٹ : فیلڈ سٹاف کے صوابدیدی اختیار ختم کردیا گیا، یونیورسل نمبر پلیٹ کے اجراء سے ہمارا پنجاب بن گیا ہے سیالکوٹ : سمارٹ کارڈ کا اجراء انقلابی منصوبہ ہے اس سے بھاری بھر کم بکس اور فائلز میں ہیرا پھیری کا خاتمہ یقینی بنا دیا ہے سیالکوٹ : اوپن ٹرانسفر کا خاتمہ کرکے بائیو میٹرک نظام متعارف کروا دیا ہے، نادرا کے ذریعے سہولت سنٹر کو محکمہ کے ساتھ منسلک کردیا گیا سیالکوٹ : کوئی کسی جگہ نادرا سنٹر جاکر اپنے ٹرانسفر کرسکتا ہے، ای پیمنٹ کے ذریعے اپنے ذمہ واجبات گھر بیٹھ کر ادا کررہا ہے