عمران خان اورعثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تین سال میں ریکارڈ کام کیے ہیں۔ صوبائی وزیر اوقاف

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ سے مختلف وفود نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تین سال میں ریکارڈ کام کیے ہیں۔ پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کی عوام کو انکا حق دیا ہے۔34 فیصد ترقیاتی بجٹ سے جنوبی پنجاب میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھلے گا۔صوبے کی سو فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ مہیا کیا جا رہا ہے،جس سے صحت کے شعبہ کو بڑے پیمانے پر فروغ ملے گا۔عوام کو پینے کا مصفا پانی مہیا کرنے کے لئے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے صوبہ بھر میں 6 ہزار پلانٹس لگا ئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سماجی ترقی اور بہبود پر مبنی بجٹ پیش کیا۔ حکومت سو فیصد سکولوں کو پرائمری سے ایلیمینٹری سکولوں ک درجہ دے رہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرساڑھے آٹھ ہزار سکولوں کو اس سال اپ گریڈکیا جا رہا ہے۔ضلعی ترقیاتی بجٹ سے صوبے کا ہر گلی محلہ ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین حکمت عملی نے کسان دوست پالیسی کی بنا پر زراعت کے شعبہ میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے دن رات ایک کرکے تین سال بعد حقیقی عوام دوست بجٹ پیش کیا۔سوشل سیکٹر کی تعمیروترقی کا عمل حکومت کا اہم مشن ہے۔حکومت کاروباری دوست ماحول کے ذریعے پنجاب کو انڈسٹری کی پروان کا ہب بنائے گی۔ حکومت کا تعلیم اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔