پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز، جنرل رابرٹ کریوکی کیبوچی، کی ملاقات پاکستان کینیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، صدر مملکت پاکستان تجارت، معیشت اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سیاسی اور عسکری سطح پر ملاقاتوں کی ضرورت ہے، پاکستان کی '' لُک افریقہ پالیسی'' میں کینیا اہم مشرقی افریقی ملک ہے، باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے دفاعی وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے، افریقہ میں قیام استحکام کے لئے پاکستان کا مثالی کردارہے، افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاک فوج سب سے زیادہ حصے دار ہے، صدر مملکت