کراچی میں تیز ہوائیں اور بارش: دیواریں گرنے سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں ہلکی و تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے افسوسناک واقعات ہوئے ہیں جس میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملت ٹاؤن، ملیر میں گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چنیسر گوٹھ محمود آباد میں دیوار گرنے سے آٹھ سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے جب کہ گلشن اریشہ میں بھی دیوار گرنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔کراچی میں کچھ دیر قبل ہلکی و تیز بارش کا آغاز ہوا تھا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تھا اور موسم خوشگوار ہو گیا تھا لیکن کئی علاقوں میں بجلی کی بندش نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کردیا تھا۔