فاروق ستار کی والدہ انتقال کرگئیں

سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم کے سرکردہ رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں۔ سربراہ تنظیم ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔فاروق ستارکی والدہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھیں اور ان کی عمر 85 سال تھی۔ ترجمان کہ مطابق ڈاکڑ فاروق ستار کی والدہ کی نماز جنازہ پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں نماز عصر کے بعد ادا کی جائےگی۔