ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا
کراچی : چین سے قرضہ ملنے کی خبر کے بعد ڈالرکی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 93 پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 209 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز تک چین سے 2.3 ارب ڈالر موصول ہو جائیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے دستخط کے بعد چینی بینکوں کے کنسورشیم نے آج آر ایم بی 15 ارب ( 2.3 ارب ڈالر) قرض کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرض کی رقم چند دن کے اندر موصول ہو جائے گی۔ ہم اس معاملے کو آسان بنانے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔