اکنامک سروے کی رپورٹ میں تحریک انصاف کی بہترین کارکردگی کی رپورٹ پر اسی حکومت نے دستخط کیے، شوکت ترین
امپورٹڈ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل، بار بار کہا جاتا رہا کہ عمران خان کی حکومت معیشت پر جھوٹ بول رہی ہے،شوکت ترین اکنامک سروے کی رپورٹ میں تحریک انصاف کی بہترین کارکردگی کی رپورٹ پر اسی حکومت نے دستخط کیے، پندرہ سال میں سب سے زیادہ زراعت ،جی ڈی پی،انڈسٹریل سیکٹر، ترسیلات زر میں ترقی تحریک انصاف کے دور میں ہوئی، یہ کس کو بے وقوف بنا رہے ہیں کہ ہمارے دور میں پاکستان دیوالیہ پر تھا 466ارب کا فارمولہ انکو بتایا ،اور اب یہ اسے استعمال بھی کر رہے ہیں،شوکت ترین یہ حکومت اعدادوشمار کا ہیر پھیر کر کے صرف اور صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے، اس سال کا مالیاتی خسارہ اب بھی 4.55ٹریلین ہے،شوکت ترین روپیہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے نیچے آیا، ان کو اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے ناکامیوں کا سامنا ہے،کسی کا قصور نہیں،شوکت ترین ہمارے دور میں یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 70 روپے سے بھی کم میں دستیاب تھی ہم نے مارکیٹ میں آٹے کی قیمت 55 روپے فی کلو پر رکھی ہوئی تھی اور اب 75 سے 80 روپے فی کلو موجود ہے، ہمارے دور میں بڑی فصلوں کی زبردست پیداوار ہوئی اور کسان خوشحال ہوا تھا 43 ملین لوگ ایسے ہیں جو ٹیکس ادا نہیں کر رہے،شوکت ترین مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمارا بجٹ پروگریسو ہے،یہ سفید جھوٹ ہے،بجٹ میں ٹیکسز کی بھرمار ہے،ریلیف کہیں نظر نہیں آتا، ہم نے کامیاب جوان،صحت کارڈ،احساح پروگرام جیسے منصوبے شروع کر کے عوام کو ریلیف دیا،مگر اس حکومت نے یہ منصوبے بند کر دئیے ہیں، حکومت ان لوگوں پر ٹیکس لگا رہی ہے جو پہلے سے ہی ٹیکس کی ادائیگیاں کر رہے ہیں، ہم نے پیٹرول پر زیرو ٹیکس رکھا،اب یہ 17 فیصد سیلز ٹیکس لگائیں گے، پیٹرول پر یہ حکومت 50 روپے لیوی بھی لگانے جا رہی ہے،اس سے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا، مہنگائی نیچے نہیں آئے گی مزید بڑھنے جا رہی ہے ،اس کے علاوہ ڈسکاؤنٹ ریٹ بھی اوپر جائے گا،شوکت ترین