کویت کی پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان
کویت سٹی: کویت کے ولی عہد شیخ میشل الاحمد الصباح نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد قانون اور آئین کے تحت عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلے کا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہے۔ میرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ میشل کا کہنا تھا کہ عوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی بہتر نمائندگی کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسمبلی اور حکومت کے درمیان بجٹ اصلاحات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ اختلافات کے باعث کویتی ولی عہد نے اسمبلی تحلیل کردی جس کے مطابق نئی اسمبلی بننے تک ضروری امور شاہی فرمان کے ذریعے نمٹائے جائیں گے