آئی ایم ایف سے شرائط طے ہو گئی,حکومت مدت پوری کرے گی۔شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے شرائط طے ہو گئی ہیں اور آئی ایم ایف کو اعتبار نہیں ابھی مشکلات آنی ہیں۔ اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کو شکست کا اندازہ ہوا تو انہوں نے پیٹرول کی قیمت کم کر دی۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا تھا کہ لیوی اور سیلز ٹیکس بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کریں گے۔ سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف کے معاہدے پر عمل نہیں کیا تاہم اب ہماری آئی ایم ایف سے شرائط تقریباً طے ہو گئی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار جینوئن ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اتحادیوں نے فیـصلہ کیا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔ سابقہ حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں، سابقہ حکومت نے خزانہ خالی کیا اور مافیا کی موجیں کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل اور گیس کی قیمتیں عالمی منڈی کے حساب سے رکھیں گے جبکہ آئی ایم ایف کو اعتبار نہیں اس لیے ابھی مشکلات آنی ہیں۔ سعودی عرب اور چین جیسے دوست ہمیشہ مشکل میں مدد کرتے ہیں۔