آئی ایم ایف کو ہم پر اعتماد نہیں ،مزید مشکلات آنے والی ہیں، انتخابات 2023 میں ہوں گے: وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلے ریاست پھر سیاست ہوگی۔ حکومت میں آکر سوچا تھاقبل از وقت انتخابات کرائیں گے لیکن اب سب اتحادی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے حکومت مدت پوری کرے گی۔انتخابات 2023 میں ہوں گے۔ وزیراعظم نےاسلام آباد میں لیگی سینیٹرز سے خطاب میں کہا کہ کب تک چین اور سعودی عرب ہماری مدد کرتے رہیں گے؟ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا۔ ہمیں متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ رونے دھونے سے نہیں موثر اقدامات سے حالات سدھریں گے۔زیراعظم محمد شہباز شریف نے پہلے ریاست اور پھر سیاست کو اتحادی حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے پا گئی ہیں، چین پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر فراہم کر رہا ہے، سابق حکومت کی سنگین غلطیوں سے ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچا، دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کئے،آئی ایم ایف کے ساتھ 30 روپے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور 17 فیصد سیلز ٹیکس کا معاہدہ کیا، ساڑھے تین سال قوم کو ایک دھیلے کا بھی ریلیف نہ دیا، موجودہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجبوراً اضافہ کیا، پہلی بار صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے، لوڈ شیڈنگ پر قابو پائیں گے، پاکستان کھویا ہوا مقام جلد حاصل کر لے گا۔