وزیراعظم شہباز شریف کا مری کا دورہ, ترقیاتی کاموں کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف نے آج مری کا دورہ کیا. وزیراعظم نے مری کے لیے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اس حوالے سے ہدایات جاری کیں . وزیراعظم نے ہدایت دی کہ مری شہر کے لیے پانی کی فراہمی کے لیے جلد از جلد منصوبہ بندی کی جائے . علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا کہ مری کی لنک روڈز کی تعمیر نو کے لیے اقدامات کیئے جایئں . وزیراعظم نے مری میں ہسپتال کی تعمیر کے رکے ہوئے کام کو شروع کرنے اور روات گاؤں کے ہائی اسکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کے لیے حکمت_ عملی تیار کرنے کی ہدایات بھی دیں . مری میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت بھی دی گئی. وزیراعظم نے مری شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں سروے کروانے کے احکامات بھی دیۓ.
وزیراعظم نے نیو مری کے لیے ایسا ڈویلپمنٹ پلان تیار کرنے کے احکامات بھی دے جس سے علاقے کی خوبصورتی نہ صرف برقرار رہے بلکہ اس میں اور اضافہ ہو. کوٹلی ستیاں سے پتریاتا نیو مری اور بستال موڑ سے پنڈی پوانٹ تک سیاحوں کی سہولت کے لیے کیبل کارز چلانے کے حوالے سے حکمت_ عملی تیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی . مزید براں وزیراعظم کو اسلام آباد- مری ایکسپریس وے کو زمینی کٹاؤ اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والے نقصانات سے بچاؤ کی حکمت_ عملی پر بریفنگ دی گئی .وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پہاڑوں پر تعمیرات اور بارشیں زمینی کٹاؤ کا سبب بنتی ہیں جس سے بچاؤ کے لیے اقدمات کئے جا رہی ہیں اور ایکسپریس وے کے اطراف درخت لگاہے جا رہے ہیں . اس حوالے سے اسلام آباد- مری ایکسپریس وے پر موضع مانگا اور سمبلی بہرمل میں کام مکمل ہو چکا ہے جب کہ سمبلی بہرمل کے اطراف مزید کام تکمیل کے مراحل میں ہے. موضع کھجاٹ ,موضع مسیاری اور موضع بڑا ہوتر میں کام جلد شروع ہو جاےگا. وزیراعظم نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر ناقص تعمیراتی کام کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس ایکسپریس وے کی تعمیر_ نو اور ایکسپریس وے کو زمینی کٹاؤ اور لینڈ سلائڈنگ سے بچاؤ کا کام ہزارہ موٹروے کی طرز پر کیا جائے. مزید برآں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے پر جدید طرز کے تمام سہولیات سے ریسٹ ایریاز تعمیر کیے جایئں. وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو اس سلسلے میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے مکمل تعاون کی ہدایت کی. وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اسلام آباد مری ایکسپریس وے کے لیے جیو ٹیک کنسلٹنٹ رکھنے کی ہدایت دی جس کو شفاف طریقہ کار کے ذریعےچنا جائے.
وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود , وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی بھی دورہ مری میں وزیراعظم کے ہمراہ تھے