وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ عبدالعزیزحماد الجومعہ کی سربراہی میں کے-الیکٹرک کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے شیخ عبدالعزیزحماد الجومعہ کی سربراہی میں کے-الیکٹرک کے وفد کی ملاقات, ملاقات میں وزیر اعظم کو کے-الیکٹرک کے NEPRA سے متعلق دیرینہ حل طلب مسائل سے آگاہ کیا گیا، جن کے حل نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف کے-الیکٹریک اور حکومت پاکستان کا بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے، بلکہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی ارزاں نرخوں پر ترسیل بھی متاثر ہو رہی ہے۔وزیر اعظم نے اس سنگین لاپرواہی اور کاہلی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، اور اگلے 3 ماہ میں ان مسائل کا تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں متعلقہ حکام کی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت براۓ پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر مملکت براۓ خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت۔