ابھی تک تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، گیس کی قیمت مزید بڑھے گی: وفاقی وزیر مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ابھی تک تو اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہے، گیس کی قیمت مزید بڑھے گی۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ تمام جماعتیں یکسوئی اور یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں، تمام جماعتوں نے یکسوئی کے ساتھ بڑے فیصلے کیے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع پر 1532 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں جب کہ ملک کو برباد کرنے کے کارخانے7 ہزار ارب کے ہیں، جس طرح پاکستان کو چلایا جارہا تھا کسی اورملک کو چلایا جاتا تو وہ دیوالیہ ہو جاتا۔