ملک بھرمیں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں اکتیس اور اکیس توپوں کی سلامی ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز اکتیس جبکہ پشاور اور لاہور میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔ پشاور میں جناح پارک جبکہ لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں پاک فوج کے دستے نے توپوں کی سلامی دی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے اور وطن عزیز کی سلامتی، دفاع اور ترقی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اس اہم قومی دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی اداروں میں مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں جو دن بھر جاری رہیں گے اور اہم سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو سول و فوجی اعزازات سے نوازا جائے گا۔ جس کیلئے ایوان صدر، گورنر ہاوس اور کور ہیڈ کوارٹر میں تقریبات منعقد ہونگی۔