کراچی، لیاری پولیس اور مظاہرین میں تصادم، کراچی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

کراچی کےعلاقے لی مارکیٹ میں رات گئے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس اور مظاہرین میں وقفےقفےسے ہوئی فائرنگ بھی ہوتی رہی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی گینگ وار اور دیگر جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائی پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ شروع کردیا۔ اس دوران لی مارکیٹ چوک پولیس اور مظاہرین میں تصادم کا سب سے بڑا مرکز بن گیا۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس کی بکتر بند گاڑیوں پر پیٹرول بم بھی پھینکا جس سے قریبی دکان میں آگ لگ گئی۔ مظاہرین کو منتشرکرنےکیلئے آنسو گیس شیلنگ بھی کی گئی جبکہ پولیس نے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سےلیاری کےمختلف علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے۔