یوم پاکستان کےموقع پرگورنراوروزیراعلیٰ سندھ نےمزارقائد پرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔
یوم پاکستان کےموقع پرگورنراوروزیراعلیٰ سندھ نےمزارقائد پرحاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھول چڑھائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعشرت العباد کاکہنا تھا کراچی میں بھتہ خوری اورجرائم پر قابو پانے تک کارروائی جاری رہے گی جبکہ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ قرارداد پاکستان بھی سیاسی مفاہمت کے نتیجے میں منظور ہوئی۔ گورنرسندھ عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزرا منظور وسان ، آغا سراج درانی ، اور شرمیلا فاروقی کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے بانی پاکستان کوخراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ عالمی امن کیلئے پاکستانی عوام اور فوج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، عالمی برادری پاکستان کی سفارتی،اخلاقی اور معاشی حمایت کرے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرائم اور بھتہ خوری کے خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔ اس موقع پر وزیراعلی سید قائم علی شاہ نے کہا کہ تئیس مارچ انیس سو چالیس کی قرارداد سیاسی مفاہمت کے باعث کامیاب ہوئی اور اسی بنیاد پر تہتر کا آئین بنا،اٹھارہویں ترمیم آئی اورجمہوری حکومتوں کا قیام ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے صوبوں کو خود مختاری دے کر معاشی استحکام کی سمت سفر کا آغاز کر دیا ہے،اس اقدام سے پہلے عوام مرکز کی جانب دیکھتے تھے لیکن اب صوبے اپنے فیصلے خود کر سکتے ہیں۔