جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دس عسکریت پسند ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے تازہ کارروائیوں میں دس شدت پسندوں کو ہلاک کردیا جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔ کارروائیوں کے دوران شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے جبکہ فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا جس میں اینٹی ایئرکرافٹ گنز سمیت میزائل اور ہزاروں گولیاں بھی شامل ہیں۔