معذور خاتون کی ہمت، جسمانی معذوری کو سپنوں کے آڑے نہیں آنےدیا اوروہیل چئیرسے بنجی جمپ لگا کر دیکھنے والوں کوحیران کر دیا۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا سے تعلق رکھنے والی کریسٹین روگورکے لیے بنجی جمپنگ زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا۔بائیک حادثے میںجسمانی طورپر معذور ہوجانے والی کرسٹین نے معذوری کو زندگی پر حاوی نہیں ہونے دیا۔انتہائی بلند ہمت اس نوجوان خاتون نے حال ہی میں کینیڈا کے قصبے کے ایک سوپچاس فٹ اونچے پل سے بنجی جمپنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عزم و حوصلے کا شاندار مظاہرہ کیا۔بنجی جمپ کے لیے رسی کو اپنی ٹانگوں اور وہیل چیئر سے باندھ کرایک سوپچاس فٹ سے نیچی چھلانگ لگاتی ان خاتون نےتین سوساٹھ ڈگری زاویے تک کرتب کا مظاہرہ بھی کیا۔معذور خاتون کی جمپ لگاتی اس ویڈیونے انٹرنیٹ پر بھی تہلکہ مچادیا ہے۔