لاہورکےایک مقامی پارک میں بھی پرچم کشائی کی ایک تقریب منعقدکی گئی ہے

لاہور کے ایک مقامی پارک میں 23 مارچ کے موقع پر یوم پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سابق چئیرمین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ خالد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پرچم کشائی کی۔مجنرل ریٹائرڈ خالد محمود نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تئیس مارچ پاکستانی قوم کے لیے ایک روشن دن ہے،،اِس دن برصغیر کے بکھرے مسلمان ایک ہوئے اور جینے کا مقصد متعین کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے صرف قلیل مدت میں دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت حاصل کر لی تھی۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم آج تک علامہ اقبال اور قائد کے وژن کے مطابق پاکستان کی تشکیل نہیں کر سکے