آج یوم پاکستان کےساتھ ساتھ پاکستان کاسب سےبڑااورپرانااخبارروزنامہ نوائےوقت بھی اپنی 76 سالگرہ منارہاہے
وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ نوائے وقت گروپ کا تحریک پاکستان ، پاکستان کی تعمیر اور دو قومی نظریے کی حفاظت میں نمایاں کردار رہا ہے، جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، سینیٹر شاہی سید:مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نوائے وقت اخبار نے اپنے پچھتر سالہ کیرئیر میں نظریہ پاکستان اور پاکستان کی ترقی میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا،شیخ روحیل اصغر: جماعت اسلامی کے رکن پارلیمنٹ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ نوائے وقت نے اپنے طویل صحافتی کرئیر میں پاکستان کی بہت خدمت کی، ڈاکٹر مجید نظامی اور ڈاکڑ حمید نظامی نے اس اخبار کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا،،ایم کیو ایم کے رکن پارلیمنٹ ساجد احمد نے کہا کہ نوائے وقت نے ہمیشہ ظلم کے خلاف اور قانون کی سربلندی کے لیے آواز اٹھائی ،اراکین پارلیمنٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوائے وقت گروپ نے جس طرح ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آمرانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائی اور دو قومی نظریے کا تحفظ کیا،اسکی پوری دنیا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی،انہیں یقین ہے کے ادارہ نوائے وقت اسی طرح پاکستان کی تعمیر اور اس قوم کی رہنمائی کرتا رہے گا، کیمرہ مین اکمل ستی کے ساتھ سردار حمید وقت نیوز اسلام آباد
نوائے وقت کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے سیاسی، سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ فنکاروں کا بھی کہنا ہے کہ نوائے وقت گروپ نے ہمیشہ نظریہ پاکستان کی پاسداری کی ، اور صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی حفاظت کی ہے،
نوائے وقت کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف شعبوں کی نمایاں شخصیات نے نوائے وقت گروپ کے تعمیری کردار کو سراہا ہے، بابائے پرچم نثار احمد کا کہنا ہے کہ ہمیں بے حد خوشی ہوئی کہ 23 مارچ کو ہی نوائے وقت اخبار کا اجراء کیا گیا،
ساٹ پرچم والامعروف اداکار غالب کمال نے نوائے وقت کی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ مجید نظامی صاحب ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں مگر ان کی کاوشوں نے نوائے وقت کے نام کو آسمان کی بلندیوں تک پہنچا دیا،معروف گلوکار حسن جہانگیر کا کہنا تھا کہ نوائے وقت گروپ کو بہت مبارک ہو اور یہ مجید نظامی صاحب کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج نوائے وقت اس مقام پر ہے،لوگوں کا ماننا ہے کہ نوائے وقت گروپ نے جس طرح جمہوریت کے فروغ اور آمرانہ نطام کے خلاف آواز اٹھائی وہ سب کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔۔۔۔ کیمرہ مین سلمان احمد کے ساتھ محمد شکیل وقت نیوز کرا