سیمی فائنل تک پہنچنےکیلئےقومی ٹیمآسٹریلیا کےرحم وکرم پرہے

بھارت اور نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کے چانسز ختم نہیں ہوئے لیکن اب ان کا انحصار دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر ہوگا،،ایونٹ میں پاکستان کے صرف دو پوائنٹس ہیں اور ایک میچ باقی ہے لیکن رن ریٹ کے لحاظ سے گرین شرٹس اب بھی دوسرے نمبر پر ہیں ،،اب اگر پاکستان نے سیمی فائنل تک پہنچنا ہے تو اس کاانحصار اس بات پر ہے کہ پہلے وہ آسٹریلیا کو شکست دے اس کے بعد سپر ٹین سٹیج کا آخری میچ کینگروز بھارت کے خلاف جیت جائے،اس صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا امکانات روشن ہو جائیں گے،، اب ایونٹ میں آسٹریلیا کو پاکستان کیلیے کھیلنا ہوگا ۔۔ کینگروز پاکستان کے خلاف ہارے اور بھارت کو شکست دے تو ہی ممکن ہے کہ گرین شرٹس ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر سکیں گے۔