محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران بلوچستان، کےپی، اسلام آباد، پنجاب، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشنگوئی کی گئی، جمعرات سے ہفتہ کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی اور نہری علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جمعہ اور ہفتہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ بالائی کے پی کے پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائنڈینگ کا بھی خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم آج شام اور رات کوئٹہ، مکران، قلات، ژوب ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی، شہید بینظرآباد اور چھور میں اڑتیس، بدین، تربت، لسبیلہ اور حیدرآباد میں سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا