کشمیریوں کی حمایت کاشکریہ اداکرنےپربھارتیوں کوآگ لگ گئی.پہلےبھارتی میڈیا شاہدآفریدیکیخلاف زہراگلتارہا
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے جہاں سٹیڈیم میں موجود دیگر شائقین کا شکریہ ادا کیا وہیں کشمیریوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت پر وہ شکرگزار ہیں ،کشمیریوں کا نام لینے کی دیر تھی بھارت میڈیا کو جیسے آگ لگ گئی، اور تمام دن وہ شاہد آفریدی کے محبت بھرے بیان کو سیاسی رنگ دیتے رہے اور خوب زہر اگلتے رہے ،بار بار شاہد آفریدی پر کڑی تنقید بھی کیمبات بھارتی میڈیا تک محدود نہیں رہی ، بی سی سی آئی سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کو بھی شاہد آفریدی کا بیان ناگوار گزرا ،، اور انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ سیاسی بیان بازی سے گریز کریںاس سے قبل بھارت میں پیار ملنے کے بیان پر بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کے خوب گن گائے تھے اور پاکستانی میڈیا کو یہ بھی کہتا رہا تھا کہ وہ اس کو برداشت کریں ،، تاہم گزشتہ رات سے ابتک بھارتی میڈیا مسلسل بوم بوم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے،اور انتہاپسندی کو ہوا دینے میں مصروف ہے،