یوم پاکستان کےموقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےمزارقائد پرحاضری دی

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی چھہتر واں یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ اور کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی، جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے، بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی کراچی روشن علی شیخ، میونسپل کمشنر سمیع الدین صدیقی، اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے خاندان والوں نے بھی مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔