وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی جمعہ سے پاکستان کا دوروزہ دورہ کریں گے

ایرانی صدر حسن روحانی کا بطور صدر پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ ایرانی صدرکے ساتھ دورے میں وزرا، تاجروں سمیت اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران ایرانی صدر صدر اپنے ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دونوں اطراف کی قیادت باہمی تعلقات کے استحکام بالخصوص ایران پرعائد عالمی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد اقتصادی تعاون کی نئی راہوں اور ان میں اضافہ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ علاقائی اورعالمی امور پر باہمی دلچسپی اور تعاون پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔