آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کاعمان کا سرکاری دورہ, عمان کے وزیردفاع،آرمی چیف اورفضائی افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں
آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پرعمان پہنچ گئے۔عمان کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل احمد بن حارث نے جنرل قمرجاوید باجوہ کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے وزیردفاع سعید بدرالدین بن سعود بن حریب سے ملاقات کی،اس موقع پرعمان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل نبہانی بھی موجود تھے،،ملاقات میں سیکیورٹی اوردفاعی تعاون سمیت دوطرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق عمان کے وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردارکوسراہا،،آرمی چیف نے عمان کی فضائی افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی