کراچی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار قائد پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا
مزار قائد پر ہونے والے آتش بازی کے اس نظارے کو دیکھنےکے لیے شہریوں کے ساتھ ساتھ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو اور میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے،،جب کہ مزار قائد کو نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا،،میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر کاکہناتھا،،کہ حکومت کے اقدامات کے باعث شہر کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں،،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی لوٹ آئی ہے،،ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی کراچی میں میچ کھیلے گی،،اس موقع پر میئر کراچی نے کہا،،کہ یوم پاکستان پر وطن عزیز کو اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے کا عہد کرتے ہیں،،ان کاکہناتھا،،کہ پی ایس ایل کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں،،اتوار کو شہری کرکٹ میچ سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے،،