افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں کار بم دھماکے میں16 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی
افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ایک اور کار بم دھماکہ،، دھماکے میں سولہ افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے،، غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی موغادیشو کے معروف ترین ہوٹل کے سامنے اڑا دی،،حکام کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،، خیال رہے کہ فروری 2018 میں بھی موغا دیشو میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے تھے،، صومالیہ میں گزشتہ برس اکتوبر میں القاعدہ اور الشباب کے حملوں میں 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔