ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم نے کروٹ لےلی۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم نے کروٹ لے لی، میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے لگا،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،، تاہم مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور کشمیر میں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں آٹھ، فیصل آباد میں تین،لاہور، سیالکوٹ، منگلا، گجرات میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،، کم سے کم درجہ حرارت کالام میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔