اٹلی میں انتخابات کے بعد سیاسی ڈیڈ لاک برقرار
اٹلی میں چار مارچ کے انتخابات کے بعد نئی پارلیمان کا پہلا اجلاس کل ہوا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ان انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر پائی تھی جس کے باعث اٹلی میں ’معلق پارلیمنٹ‘ وجود میں آئی ہے۔ دائیں بازو کی عوامیت پسند فائیو اسٹار جماعت دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ حکومت سازی کے لیے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم پیش رفت کے باوجود ابھی تک ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ دوسری جانب یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ی±نکر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اطالوی سیاسی جماعتیں عنقریب سیاسی بحران حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔