جرمنی میں ایک لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا اور قتل کرنے والے پناہ گزین کے لیے عمر قید کی سزا
جرمنی میں ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے حسین نامی ایک پناہ گزین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرائی برگ کی عدالت کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا ہے کہ حسین 2016 میں ایک 19 سالہ جرمن لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا مرتکب ہوا تھا۔ مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ جرمنی آنے سے قبل 2013ء میں حسین کو یونان میں بھی 1 خاتون پر تشدد کرنے کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ حسین کی عمر اور قومیت کے بارے میں کوئی واضح اطلاعات موجود نہیں ہیں۔