ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منایا جارہا ہے،
وطن کو ہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے،، اٹھہترویں یوم پاکستان پر ملی جوش و جذبہ،،، یوم پاکستان کی مرکزی تقریب اسلام آباد کےپریڈ گراؤنڈ میں ہوئی، آغاز میں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے شاندار پریڈ پیش کی۔پروقار تقریب میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین بگھی میں سوار ہو کر پریڈ گراؤنڈ پہنچے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شاندار پرٹوکول کے ہمراہ پریڈ گراؤنڈ میں پہنچے،، انہیں تینوں مسلح افواج کے دستوں نے سلامتی پیش کی، سری لنکا کے صدر متھیری پالا سری سینا پریڈ کے مہمان خصوصی تھے انہیں سری لنکن زبان میں خوش آمدید کہا گیا،،، پریڈ گراؤنڈ پہنچنے کے بعد مہمانوں کے پہنچنے پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، صدر پاکستان نے مسلح افواج کی پریڈ کا معائنہ کیاپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور نے ایف سولہ طیارہ اڑا کر شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا اور صدر مملکت کو سلامی پیش کی۔
فضاؤں میں ہیبت کی یلغار رکھ، تیرے سامنے آسمان اور بھی ہیں، اسلام آباد کی فضا طیاروں کی گھن گرج سے گونج اٹھی، شان پاکستان جے ایف سیونٹین تھنڈر، ایف سولہ، اور دیگر شاہینوں نے فلائی پاسٹ نے لہو گرما دیانعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی تینوں مسلح افواج کے دستوں نے سلامتی پیش کیبری، بحری اور فضائی افواج، فرنٹیئر کور، ناردرن لائٹ انفنٹری، آزاد کشمیر رجمنٹ اور اسپیشل سروسز گروپ نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا پریڈ کی سیکیورٹی کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔اسلام آباد کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند رہی، جبکہ علاقے میں موبائل فون سروس جزوی طور پر معطل رہی۔