پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کا راز جمہوریت میں ہی پوشیدہ ہے:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی وخوشحالی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان 78 سال پہلے کے عظیم دن کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا تھا اور آج ہم 23 مارچ 1940 کو یوم پاکستان کے طور پر منا رہے ہیں،، وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے اپنے مستقبل کی فکر کرنا ہوگی اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا،، اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آئینی و قانونی بالا دستی کے بغیر ہم آبرومند نہیں ہوسکتے،، ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں اقبال اور قائد کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔