یوم پاکستان کی تقریب میں ثقافت کے رنگ بھی نمایاں رہے
شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ثقافتی رنگ بھی بکھرے،، روایتی پریڈ کے دوران ملک کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی روایتی ثقافتی پریڈ بھی پیش کی گئی۔فلوٹس پر ہر صوبے کی ثقافت کو بہترین انداز سے پیش کیا گیا،
پریڈ کے دوران صوبائی رقص بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ صوبوں کے مشہور اور تاریخی جگہوں کے ماڈل بھی پیش کیے گئے۔