پاکستانی شاہینوں کے فضائی پاسٹ کے دل ہلا دینے والے مظاہرے نے پریڈ میں شریک اعلیٰ ترین قیادت اور مہمانان کے دل جیت لئے
شاہینوں نے یوم پاکستان کی پریڈ کو ایک بار پھر یادگار بنا دیا،،، پاک ایوی ایشن کے طیارے فضا میں نمودار ہوئے اور قوس قزح افق پر بکھیر دی،، شیر دل فارمیشن کے طیاروں نے انتہائی دلکش مظاہرہ پیش کیا اور فضا سے اپنی وفاﺅں کے نعرے سنائے،ایف17 تھنڈر، ایف16 طیاروں نے ہوا کے دوش پر اڑانیں بھریں ،، آرمی ایوی ایشن کی جانب سے کیے گئے فلائی پاسٹ مارچ میں کوبرا، پوما، فینک اور ایم آئی 17سمیت 19ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔آرمی ایوی ایشن وِنگ کی جانب سے چینی ساختہ زیڈ ۔ 10، ایچ ایچ ۔ 1 کوبرا، پوما اور ایم آئی ۔ 17 ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ میں حصہ لیامظاہرے کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائوں میں لہراتے ہوئے رنگ بکھیرے اور پریڈ اوینیو سے باہر اور ہزاروں کلو میٹرز کی بلندی تک مظاہرہ کیا۔پریڈ کے دوران مسلح افواج کے پیرا شوٹرز اور اسکائی ڈائیورز نےہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔