آٹھ ماہ میں 56 ارب روپے کے موبائل فون درآمد
سیلفی کا بخار اربوں روپے لے ڈوبا، آٹھ ماہ میں 56 ارب روپے سے زائد مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔ عوام میں خوبصورت ڈیزان، نئی ٹیکنالوجی سے لیس موبائل کا شوق معیشت پر بھاری پڑنے لگا۔ جولائی سے فروری کے دوران موبائل فون کی درآمدات 14 فیصد اضافے کے ساتھ 56 ارب 42 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کے انہیں آٹھ ماہ میں 48 ارب روپے کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام اور مقامی کمپنیوں کے لئے ٹیکسوں میں کمی کرے تو اس صنعت میں سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے جس سے موبائل فونز کی درآمدات میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ اور کثیر زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔