ثاقب نثار نے واضح کر دیا کہ جوڈیشل مارشل لا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کوڈی ریل ہونے نہیں دیں گے،،
چیف جسٹس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کوآئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے، پاکستان میں صرف قانون کی حکمرانی ہوگی اور آئین سے ماورا کسی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے واضح کر دیا کہ جوڈیشل مارشل لا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، نہ مارشل لا باہر سے ہے اور نہ مارشل لا اندر سےآئے گا،، ملک کی ترقی کے لیے اہم ترین عنصر لیڈر شپ ہے اور ملک کی ترقی کا اہم جز قانون کی حکمرانی ہے،، آزاد عدلیہ لوگوں کو بلاتفریق انصاف فراہم کرے گی،،
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت لوگ ہیں کہ آزاد ملک میں پیدا ہوئے، یہ ملک ہمارے لیے ایک نعمت ہے اور بحیثیت قوم ہمیں ہر قربانی کے لیے تیار رہنا چاہیے،،
انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی کے احترام کے ساتھ اس کا تحفظ بھی کرنا ہے، جو صرف الفاظ یا دکھاوے سے نہیں ہوتا،، ہمیں ایک قوم بن کردکھانا ہے،،