پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری پر فرق نہیں پڑے گا۔ موڈیز
مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شمولیت سے پاکستان کی بیرونی سرمایہ کاری پر زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔موڈیز کے مطابق پاکستان ماضی میں 2012 سے 2015 کے درمیان بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہ چکا ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان نے اس عرصے میں آئی ایم ایف کا پروگرام حاصل کرلیا تھا۔موڈیز کا کہنا ہے کہ وہ گرے لسٹ میں شمولیت سے مختلف ذرائع سے پاکستان کی قرض خواہی میں کوئی خلل آتا نہیں دیکھ رہا۔کریڈٹ ریٹنگز سروس فراہم کرنے والی کمپنی موڈیز نے کہا کہ پاکستان کی مقامی طلب بیرونی کھاتوں پر دباؤ بڑھارہی ہے جبکہ پاکستان کے مجموعی قرضوں میں بیرونی قرضوں کا بڑا حصہ ہے۔