مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ، وزیر داخلہ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندگان نے حاضری
گورنر اور وزیراعلی سندھ نے یوم پاکستان پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آج کا دن قائد اعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کرنے کا دن ہے۔تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پرکراچی میں مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ، وزیر داخلہ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندگان نے حاضری دی۔ مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اور یادداشت کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہت کام ہوا ہے آج کراچی امن کا گہوارہ ہے مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کے دن تمام پاکستان ملک کی ترقی کیلئے عہد کریں جمہوری پاکستان کو بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔مراد علی شاہ نے متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ را انوار کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ را وانوار کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔گورنر سندھ محمد زبیر اور سندھ کابینہ کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان کو جمہوری ملک بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، آج کے دن تمام پاکستانی ملک کی ترقی کے لیے عہد کریں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ آج یوم پاکستان ہے، اس اہم موقع پر میں را انوار یا اے ڈی خواجہ پر زیادہ بولنا نہیں چاہتا۔ را انوار کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو سیاست کاحق ہے۔ 2018 انتخابات کا سال ہے، متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آج کا دن قائد اعظم کے احکامات پر عمل پیرا ہونے کے عہد کرنے کا دن ہے، کراچی میں امن و امان کی بحالی کے لیے بہت کام ہوا ہے اور آج کراچی امن کا گہواراہے، مسلح افواج و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں امن و مان کی بحالی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔