پاکستان نے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کیلیے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا۔
پاکستان نے میزائل پروگرام کو مزید بہتر بنانے کیلیے چین سے نیا ٹریکنگ سسٹم حاصل کرلیا۔ اس نئے میزائل نظام کی بدولت پاکستان بیک وقت کئی شہروں کو نشانہ بناسکے گا۔چینی حکام نے اکیڈمی آف سائنسز کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ چین نے پاکستان کو اعلی ترین ٹکنالوجی کا حامل طاقتور آپٹکل ٹریکنگ اینڈ مژرمنٹ سسٹم فروخت کیا ہے، جس سے پاکستان کو اپنے میزائل پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے MERV یعنی متعدد اہداف کو ایک ساتھ الگ الگ میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔ اور، اس کے ساتھ ہی دشمن ملک سے آنے والے میزائلوں سے دفاع بھی باآسانی کیا جا سکتا ہے۔ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ اخبار کے مطابق چین نے پاکستان کے میزائل پروگرام کیلیے جدید ترین ٹریکنگ سسٹم فراہم کیا ہے جس کی مدد سے ملٹی وار ہیڈ میزائلز کی تیاری مزید تیز کی جاسکتی ہے۔نئے میزائل ٹریکنگ سسٹم کی مدد سے پاکستان کیلیے دشمن کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات کو بیک وقت نشانہ بنانا ممکن ہوگیا ہے۔چینی حکومت اس میزائل نظام کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔ چین وہ پہلا ملک ہے جس نے یہ حساس ٹیکنالوجی کسی دوسرے ملک کو فروخت کی ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پاکستان نے کتنی رقم میں یہ سسٹم خریدا ہے۔اخبار نے چینی سائنس دان ژینگ مینگوائی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان نے چین سے انتہائی جدید اور وسیع آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم حاصل کیا ہے جبکہ پاکستانی فوج نے اپنے نئے میزائلز کی تیاری اور آزمائش کیلیے چینی ساختہ نئے ٹریکنگ سسٹم کا استعمال بھی شروع کردیا ہے۔چینی حکام نے اکیڈمی آف سائنسز کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ چین نے پاکستان کو اعلی ترین ٹکنالوجی کا حامل طاقتور آپٹکل ٹریکنگ اینڈ مژرمنٹ سسٹم فروخت کیا ہے، جس سے پاکستان کو اپنے میزائل پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھاتے ہوئے MERV یعنی متعدد اہداف کو ایک ساتھ الگ الگ میزائلوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔ اور، اس کے ساتھ ہی دشمن ملک سے آنے والے میزائلوں سے دفاع بھی باآسانی کیا جا سکتا ہے۔